وبا کے باوجود ” دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر میں نمایاں کامیابیاں، چائنا نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن

0

چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے ترجمان منگ وی نے 17 تاریخ کو بتایا کہ نوول کورونا وائرس کی وبا کے اثرات کے باوجود ” دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر میں تعاون بھر پور انداز میں جاری رہا ہے۔ اب تک ، چین نے 138 ممالک اور 31 بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ مشترکہ طور پر ” دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر کے لئے 201 تعاون دستاویزات پر دستخط کیے ہیں۔
منگ وی نے  نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے زیر اہتمام منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ” دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر  کو فروغ دینے سے غیر ملکی تجارت اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو مستحکم کرنے میں مدد ملی ہے۔ اس سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں ، چین اور دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے مابین درآمدات اور برآمد ات کا حجم 963.42 بلین امریکی ڈالر تھا۔ دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک میں غیر مالی براہ راست سرمایہ کاری  13.02 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی .
چین-یورپ ایکسپریس ٹرینوں نے بھی ترقی کی ہے۔ 5 نومبر تک ، چین-یورپ مال بردار ٹرینوں کی تعداد اس سال 10180 تک پہنچ گئی ، جو گزشتہ سال ٹرینوں کی کل تعداد سے تجاوز کرچکی ہے۔ 
اس وبا  کے بعد سے ، چین نے بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے تصور کو برقرار رکھا ہے اور150 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کو  انسداد وبا کے ہنگامی سامان کے  280 سے زیادہ بیچز فراہم کیے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here