اپیک کا وزارتی اجلاس سولہ تاریخ کو ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا ۔ اجلاس میں شریک معیشتوں کے نمائندوں نے آزادانہ تجارت اور سرمایہ کاری کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ۔اور کہا کہ علاقائی معاشی بحالی اور نمو کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کیا جائے گا ۔
اجلاس کی صدارت کرنے والے ملائیشیا کی بین الاقوامی تجارت و صنعت کے وزیر محمد اعظم علی نے اپنے خطاب میں تمام معیشتوں پر زور دیا کہ وہ تجارتی تحفظ پسندی کے خلاف مزاحمت جاری رکھیں اور کثیر الجہتی تجارتی نظام کے لئے حمایت کو مستحکم کریں۔انہوں نے کہا کہ اپیک علاقائی تجارت اور سرمایہ کاری کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پرعزم ہے ، خاص طور پر اس وبا کے بعد معاشی بحالی کے حصول کے لئے ایشیا پیسیفک کے خطے کی تجارت اور سرمایہ کاری کے کردار کو مستحکم بنایا جائے گا ۔
وزارتی اجلاس کے بعد ، تجارت اور سرمایہ کاری ، ڈیجیٹل معیشت اور ٹیکنالوجی ، اور ساختی اصلاحات کے بارے میں ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا جسے بیس تاریخ کو ویڈیو کے ذریعہ منعقد ہونے والے ا پیک قائدین کے غیر رسمی اجلاس میں پیش کیا جائے گا ۔