چین کی بھارت اور پاکستان سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل ، چینی وزارت خارجہ

0

چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں نامہ نگار نے حال ہی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول پر ہونے والی کشیدگی کے حوالے سے  چین کے موقف کے بارے میں سوال کیا ۔وزارتِ خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت جنوبی ایشیا کے دو اہم ممالک ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان ہم آہنگی ،علاقائی امن و استحکام کے لیے بہت اہم ہے۔ پاکستان اور بھارت کا ہمسایہ ملک  ہونے کی حیثیت سے چین دونوں فریقین سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے  کی اپیل کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ دونوں ممالک اس مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں گے اور خطے میں امن و استحکام کا تحفظ کریں گے۔ کشمیر کے مسئلے پر چین کا موقف واضح ہے ،یہ مسئلہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ایک تاریخی مسئلہ ہے ، جس کو اقوام متحدہ  کے چارٹر ،سلامتی کونسل کے قراردادوں اور دو طرفہ معاہدے کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here