چین امریکہ تعلقات کی مثبت اور مستحکم ترقی دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں ہے ، چینی وزارت خارجہ

0

سولہ نومبر کو چینی وزارتِ خارجہ کی پریس کانفرنس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی جانب سے چین کے خلاف نئی پابندی کے حوالے سے چین کے ترجمان چاؤ لی جیان نے کہا کہ چین امریکہ تعلقات کی مثبت اور مستحکم ترقی کو فروغ دینا دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفادات سے مطابقت رکھتا ہے اور عالمی برادری کی مشترکہ خواہش بھی ہے۔چین کا ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے کہ اگر چین اور امریکہ تعاون کریں تو اس کا فائدہ دونوں ممالک کو ہوگا اور اگر ان دونوں میں چپقلش ہو گی تو اس کا نقصان بھی ان دونوں ممالک کو ہوگا۔ تعاون ہی دونوں ممالک کے لیے واحد اور درست انتخاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ اس کےساتھ مل کر باہمی احترام کی بنیاد پر اختلافات کو کنٹرول کرے اور باہمی مفادات کی بنیاد پر تعاون کو وسعت دے۔اس کےساتھ ساتھ چین اپنی خودمختاری ، سلامتی اور ترقی کا بھرپور تحفظ کرتا رہے گا۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here