آرسی ای پی پر دستخط آزادانہ تجارت اور کثیر الجہتی نظام کی حمایت کا عکاس ہے، نائب چینی وزیر تجارت

0

پندرہ تاریخ کو ، علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے (آر سی ای پی) پر  دستخط کی تقریب ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوئی۔ پندرہ رکن ممالک کے اقتصادی و تجارتی امور کے وزرا نے معاہدے پر باضابطہ دستخط کیے۔ معاہدے پر دستخط کے ساتھ ہی آزاد تجارتی زون کا باضابطہ آغاز ہوا، جس سے دنیا کی سب سے بڑی آبادی مستفید ہوگی،اس سب سے بڑے معاشی اور تجارتی نظام میں دنیا کے کسی بھی حصے سے زیادہ ترقی کی صلاحیت موجود ہے۔
اسی روز چینی نائب وزیر تجارت اور  بین الاقوامی تجارتی  مذاکرات کے نائب  نمائندے وانگ شووین نے کہا کہ آر سی ای پی پر دستخط ہونا آزادانہ تجارت اور کثیرالجہتی نظام کی بھر پور حمایت کا عکاس ہے ، اس سے عالمی معیشت کے لئے مثبت توقعات پیدا کرنے میں مدد ملی ہے ، اور اس پر عمل درآمد سے عالمی معیشت کو متحرک کرنے میں مدد ملے گی۔
آر سی ای پی کے 15 رکن ممالک کی کل آبادی ، معاشی حجم ، اور تجارتی حجم کل عالمی حجم  کا تقریباً 30 فیصد ہے ، جس کا مطلب ہے کہ دنیا کی تقریباً ایک تہائی معیشت ایک مربوط مارکیٹ بن گئی ہے۔ وانگ شووین کا خیال ہے کہ معاہدے پر دستخط کرنا مشرقی ایشیائی علاقائی کے معاشی انضمام میں ایک نیا سنگ میل ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here