پھوڈونگ جدت کاری کا انجن کیسے بنے گا؟

0

” پھوڈونگ کو جدت کاری کا مضبوط انجن بناناہے “،ضلع پھوڈونگ کو نئے نقطہ آغاز پر تفویض کردہ یہ نئی ذمہ داری ہے۔پھوڈونگ کو آزمائشی زون  بنے ہوئے تیس سال ہو چکے ہیں ۔ مستقبل میں جدت کاری اس کی ترقی  میں کلیدی کردار ادا کرے گی،جو نہ صرف سائنس و ٹیکنالوجی کے طاقتور ملک بننے کے چین کے  طویل مدتی مقصد کے مطابق ہے ،بلکہ چودہویں پنج سالہ منصوبہ بندی کی تجاویز میں سائنس و ٹیکنالوجی کی خودانحصاری کے مقصد سے بھی ہم آہنگ ہے۔

حالیہ برسوں میں پھوڈونگ میں افرادی قوت کو راغب کرنے کیلئے سلسلہ وار  پالیسیاں جاری کی گئیں ہیں جس سے جدت کاری کے لیے بھرپور توانائی جمع ہوئی ہیں۔ مالی  حمایت سے چین نے نظام کی جدت کاری کے ذریعے عالمی مالیاتی منڈی سے ملاپ کو مثبت طور پر فروغ دیا ہے۔اس سے اندازہ لگایا جاسکتاہے کہ پھوڈونگ آئندہ بھی اعلی عالمی معیار پر پورا اترنے کی کوشش جاری رہےگا اور کلیدی ٹیکنالوجی میں اہم پیش رفت کے لیے مدد فراہم کرتا رہے گا۔اس کے علاوہ  پھو ڈونگ میں تحقیقات اور صنعت کاری کے انضمام کو ہموار بنانے کی  کوششیں بھی جاری رہیں گی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ گذشتہ تیس برسوں میں پھوڈونگ نے کھلے ماحول میں ثمرات  حاصل کیے ہیں، آئندہ بھی مزید اعلی معیار کے اصلاحات و کھلے پن کو فروغ دیا جائے گا تاکہ چین کی اعلی معیاری ترقی میں پھوڈنگ اپنا کردار  بھر پور انداز میں ادا کرتارہے۔دوسری طرف پھوڈونگ میں عالمی صنعتی اداروں کو بھی پھوڈونگ کی ترقی سے مزید فائدے حاصل ہونگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here