چینی فورم برائے بین الاقوامی قانونی تعاون ۲۰۲۰، تیرہ نومبر کو بیجنگ میں منعقد ہوا ۔چین،روس،برازیل اور پاکستان سمیت اٹھارہ ممالک اور متعلقہ عالمی تنظیموں کے نمائندوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے اس فورم میں شرکت کی۔شرکاء نے کووڈ-۱۹ کی صورتحال کے تحت دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ بین الاقوامی قانونی تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور صحت عامہ سے متعلق بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بناتے ہوئے وبا کے چیلنج کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنے کی اپیل کی۔
پاکستان کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ دی بیلٹ اینڈروڈ سے کافی زیادہ ممالک اور تجارتی ادارے وابستہ ہیں اور کووڈ-۱۹ وبا کے باعث تجارتی معمولات اور معاملات متاثر ہوئے ہیں۔ ان معاملات کو سلجھانے کے لیے چین کی قائم کردہ عالمی تجارتی امور کی عدالت بہت مددگار ہوگی۔