تعاون سے وبا کا مقابلہ کرنا آسیان ، چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے باہمی حمایت کا عکاس ہے چینی وزیر اعظم

0

چودہ نومبر کوچینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے بیجنگ سے ویڈیو لنک کے ذریعے تیئسویں آسیان-چین-جاپان-جنوبی کوریا سربراہ  اجلاس میں شرکت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مشترکہ طور پر وبا کا مقابلہ کرنا آسیان اور تینوں ممالک کے مابین باہمی حمایت کا بھرپور عکاس ہے۔
لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ مختلف فریقوں کی مشترکہ کوششوں کے باعث آسیان سمیت تینوں ممالک میں انسدادِ وبا کے سلسلے میں مثبت  نتائج حاصل ہوئے ہیں،پیداوار اور صنعتی و سپلائی چین کی منظم بحالی  جاری ہے ۔ متعلقہ عالمی ادارے کی پیشگوئی کے مطابق مشرقی ایشیا دنیا میں مثبت اقتصادی نمو حاصل کرنے والا واحد علاقہ ہو سکتا ہے۔مشرقی ایشیائی ممالک کے مضبوط اتحاد سے وبا کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے اعتماد بڑھا ہے۔چینی وزیر اعظم نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اگر  اتحاد اور تعاون کو مضبوط بنایا جائےتو وبا کے اثرات کو دور کیا جاسکے گا نیز علاقے میں امن و امان کا تحفظ اور علاقائی امن و خوشحالی کی نئی صورتحال کا آغاز کیا جائے گا۔
اجلاس میں آسیان کے دس ممالک کے رہنماوں،جنوبی کوریا کے صدر اور جاپان کے وزیر اعظم نے شرکت کی۔


 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here