چین کی ریاستی کونسل کے تحت انسداد وبا کے مشترکہ روک تھام اور کنٹرول کے انتظامی دفتر نے 12 تاریخ کو بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی جس میں متعدد متعلقہ سرکاری اہلکاروں نے چین کے موجودہ انسدادی اقدامات اور پالیسیوں پر روشنی ڈالی۔
چین کے نائب وزیر خارجہ لو زاوہوئی کے مطابق ، حال ہی میں ، چین نے وبائی مرض سے بچاؤ اور کنٹرول کے اقدامات کی متحرک طور پر ترتیب نو کی ہے۔ پہلا ، سیرم اینٹی باڈی ٹیسٹ میں اضافہ کیا گیاہے ، دوسرا ، چین آنے والے پروازوں پر سوار ہونے سے قبل 72 گھنٹے کے بجائے 48 گھنٹوں میں نیوکلیک ایسڈ ٹیسٹ کروانا لازمی کردیا گیا ہے، تیسرا ،ٹرانزٹ پوائنٹ پر ایک بار پھر ٹیسٹ کروانا لازم کردیا گیا ہے، اور چوتھا کہ وبا سے شدید متاثرہ کچھ ممالک کے لئے سخت ویزا پالیسی اپنائی گئی ہے۔ فلائٹ سرکٹ بریکر نظام پر مزید سختی سے عمل درآمد جاری رہے گا۔جناب لو زاو ہوئی نے کہا کہ چین وبا سے نمٹنے کے لئے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا ، اور وبا کے خلاف جنگ میں مشترکہ طور پر حتمی فتح کے حصول کیلئےکوشش جاری رکھے گا۔
لو زاؤہوئی نے یہ بھی کہا کہ 10 نومبر تک چین عارضی پروازوں اور دوسرے ذرائع کے ذریعے 92 ممالک سے 70،000 سے زیادہ چینی شہریوں کو وطن واپس لاچکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں ، اگرچہ قومی دن کے موقع پر ہماری گھریلو سیاحت عروج پر آئی ہے ، لیکن ہمیں بیرون ملک سفر کرنے کے حوالے سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ اس وقت ہم بیرون ملک سیاحت کھولنے کی حوصلہ افزائی نہیں کررہے۔