مشرقی ایشیا کے علاقائی تعاون کے حوالے سے سربراہی کانفرنس میں وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ کی شرکت پر وزارت خارجہ کی نیوز بریفنگ

0

 گیارہ تاریخ  کو وزارت خارجہ نے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ کی مشرقی ایشیا کے علاقائی  تعاون کے حوالے سے سربراہی کانفرنس میں شرکت پر ایک ویڈیو نیوز بریفنگ دی۔
نیوز بریفنگ میں چین کے نائب وزیر خارجہ لو زاؤہوئی نے کہا کہ وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ کی مزکورہ میٹنگ میں شرکت  اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ  چین کا  ایک اہم کثیرالجہتی سفارتی عمل ہے ۔موجودہ کانفرنس ایک خاص پس منظر کے ساتھ  غیر معمولی وقت پر منعقد ہورہی ہے ا سلئے اس کی اہمیت بہت زیادہ  ہے۔اس وقت  عالمی سطح پر وبا کا پھیلاؤ تیز ہورہا ہے ، عالمی معیشت بدحال ہے ،  جبکہ یکطرفہ پن اور زور زبردستی زوروں پر  ہے۔ مشرقی ایشیاء کے علاقائی تعاون کے ایک اہم رکن کی حیثیت سے ، چین نے وبائی مرض  پر قابو پانے اور معاشی نمو کی بحالی میں اہم  پیش قدمی کی ہے۔ اس پس منظر کے  ساتھ  ،موجودہ  اجلاس سے بیرونی دنیا کو درج ذیل اہم اشارے دیے جانے چاہئیں: پہلا ، اعتماد کو بڑھانا اور اتحاد کو مضبوط کرنا۔ دوسرا ،انسداد وبا سے متعلق تعاون کو گہرا کرنا۔ تیسرا، معاشی ترقی پر توجہ دینا اور چوتھا ،علاقائی تعاون کی درست سمت کا تعین کرنا اور اختلافات سے صحیح طریقے سے نمٹانا ۔
جناب لو زاو ہوئی نے کہا کہ  تمام فریقوں کو کثیرالجہتی کی مضبوطی سے حمایت کرنی چاہئے ، آسیان کی مرکزی  حیثیت کو برقرار رکھنا چاہیے ، اتفاق رائے پر عمل پیرا رہنا چاہیے، تمام فریقوں کے مفادات کا خیال رکھنا چاہیے ، اور دوطرفہ اختلافات سے نمٹنے کے عمل میں غیر  متعلقہ فریقوں کی شرکت سے گریز کرنا چاہئے ، اورجنوبی  بحیرہ چین میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here