چین کی ریاستی کونسل کے ہانگ کانگ اور مکاؤ کے امور کے دفتر کے ترجمان نے 12 تاریخ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ نے 11 تاریخ کو ہانگ کانگ کے خصوصی انتظامی علاقے کی قانون ساز کونسل کے ممبران کی اہلیت کے بارے میں متعلقہ فیصلہ کیا ۔ اس کے بعد ہانگ کانگ کی قانون ساز کونسل کے حزب اختلاف کے کچھ ارکان نے نام نہاد “استعفے” کا اعلان کیا ، جس سے ایک بار پھر مرکزی حکومت اور ہانگ کانگ کے بنیادی قانون کی اتھارٹی کے لئے ان ارکان کی مخالفت کا اظہار ہوا ہے، ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ سرکاری عہدے دار کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے لئے لازمی طور پر قانونی شرائط اور تقاضے پورے کرنا ہوں گے ۔ یہ قانون کی حکمرانی کے تحت کسی بھی معاشرے کا بنیادی تصور ہے۔چین کے قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ نے جو متعلقہ فیصلہ کیا ، اس میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ ہانگ کانگ کی قانون ساز کونسل کے ممبران جو “عوامی جمہوریہ چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے بنیادی قانون کی حمایت کرنے اور عوامی جمہوریہ چین کے ہانگ کانگ کے خصوصی انتظامی علاقے کے وفادار ہونے” کی قانونی تقاضوں اور شرائط کو پورا نہیں کر سکتے ، فوری طور پر کونسل کے ممبر کی حیثیت سے محروم ہو جائیں گے۔ اسی فیصلے کے مطابق ، ہانگ کانگ کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ گو رونگ کنگ سمیت قانون ساز کونسل کے دیگر چار ممبران کونسل کے ممبر کی حیثیت سے محروم ہوگئے ہیں۔ان اقدامات کا مقصد قانون کی حکمرانی اور خصوصی انتظامی علاقے کے آئینی نظم و ضبط کو برقرار رکھنا ہے ، اور اس کو ہانگ کانگ کے عام لوگوں کی حمایت حاصل ہے ۔