خلائی ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے لئے “ون اسپیس ، ون ہوم لینڈ” کے موضوع پر 2020 کا بین الاقوامی سمپوزیم 18 سے 19 نومبر تک بیجنگ میں منعقد ہوگا۔ اس فورم کو “اسپیس ڈیووس فورم” بھی کہا جاتا ہے ، رواں سال یہ فورم آن لائن اور آف لائن دونوں شکلوں میں منعقد ہوگا۔ بیجنگ اس فورم کی میزبانی کرے گا جبکہ چین، امریکہ اور یورپ کے 20 مرکزی شہر ،اس میں آن لائن شرکت کریں گے۔
تیسری خلائی کانفرنس کے سکریٹریٹ کے سربراہ ،وانگ جیان ہونگ نے 11 تاریخ کو بیجنگ میں اس حوالے سے بتایا کہ یہ کانفرنس “خلائی ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال ، اس شعبے میں کثیر جہتی تعاون کے فروغ اور سائنس کی تعلیم سمیت دیگر موضوعات کو مرکزی اہمیت دے گی اور عالمی خلائی ٹیکنالوجی میں ہونے والی جدت کاری کے پرامن استعمال کے حوالے سے تبادلہ خیال کرے گی۔ بین الاقوامی اکیڈمی آف خلابازی ، جو 96 ممالک کے 1،200 ماہرین پر مشتمل ہے ، اس حوالے سے علمی معاونت فراہم کرے گی۔دنیا بھر کے 30 سے زائد سائنسی تحقیقی اداروں کے سائنس دان ، ماہرین اور صنعت کے رہنما خلائی ٹیکنالوجی اور انسانی صحت ، خلائی انفارمیشن انڈسٹری اور سماجی و معاشی ترقی کے بارے میں معلومات شیئر کریں گے۔ اس کے علاوہ اس دوران خلائی ٹیکنالوجی اور صنعتی سرمایہ کاری ، اور خلائی ٹیکنالوجی کی تعلیم کے شعبوں میں تحقیق کے نتائج کا تبادلہ کیا جائے گا۔
حال ہی میں ، اقوام متحدہ کے دفتر برائے بیرونی خلائی امور ، یوروپی اسپیس ایجنسی اور بہت ساری دیگر خلائی تنظیموں اور ان کے رہنماؤں نے کانفرنس کے نام تہنیتی پیغامات ارسال کیے تھے۔ان کا ماننا ہے کہ خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی پہلے سے کہیں زیادہ ناگزیر ہے ۔