شنگھائی تعاون تنظیم کا مشترکہ اعلامیہ وقت کی اہم ضرورت

0

شنگھائی تعاون تنظیم کا ویڈیو سربراہ اجلاس بہت زیادہ نتیجہ خیز رہا ہے۔ اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ، قائدین کے بیانات اور بہت سے میدانوں میں طے پانے والے تعاون کے معاہدے اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ یہ اجلاس ثمر آور رہا ہے۔ اجلاس کے دوران صدر شی جن پھنگ نے دس تاریخ کو ایک نہایت اہم تقریر کی، جس میں “شنگھائی روح” کو آگے بڑھانے اور “چار  ہم نصیب معاشرے ” کی تعمیر کے لئے ایک اہم اقدام کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا، جس نے نہ صرف ایس سی او کی ترقی کے اگلے مرحلے کی سمت کی نشاندہی کی گئی، بلکہ بنی نوع انسان کی بڑی خدمت سرانجام دی گئی۔ ہم نصیب معاشرے کا تصورخطے اور دنیا کی پرامن ترقی کو برقرار رکھنے کے لئے دور رس اہمیت کا حامل ہے۔

اس سربراہی اجلاس میں ، چینی صدر مملکت  نے پہلی بار ایس سی او کے دائرہ کار میں  صحت ، سلامتی ، ترقی اور  تہذیب و ثقافت  کے حوالے سے ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر کے لئے اہم  تجویز پیش کی ، جو نہ صرف ایس سی او کی ترقی کے کمالات کو ظاہر کرتی ہے  بلکہ یہ موجودہ عالمی بحرانوں کے حل کے لئے “چینی فارمولہ ” مہیا کرتی ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کو بھی وبائی مرض کے تحت معیشت کی بحالی کے مشترکہ چیلنج کا سامنا ہے۔ چین کی بین الاقوامی درآمد ی ایکسپو میں ابھی اختتام پزیر ہوئی ہے ، ایس سی او کےرکن ممالک ، مبصر ممالک ، اور بات چیت کے شراکت دار ممالک کی تقریباً 200 کمپنیوں نے آف لائن اور آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے نمائش میں حصہ لیا ، جس سے تعاون کی گہری خواہش ظاہر ہوتی ہے۔

اس تنظیم کے بانی رکن کی حیثیت سے ، چین ترقی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔ تمام اراکین چین کی ترقی کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے پر عزم ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY