چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے نو تاریخ کو بیجنگ میں چین -جی سی سی ( خلیج کے عربی ممالک کے تعاون کی کونسل )وزارتی ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خلیجی خطے اور یہاں تک کہ دنیا میں چین – جی سی سی تعاون ایک اہم استحکام بخش قوت بن گیا ہے۔ چین جی سی سی ممالک کی حمایت جاری رکھے گا کہ وہ سیاسی سلامتی اور معاشرتی استحکام کو برقرار رکھنے اور آزاد ترقی کی راہ پر گامزن رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ فریقین کو کثیرالجہتی پر عمل پیرا ہونا چاہئے۔ چین صحت کے ہم نصیب معاشرے کے قیام کو فروغ دینے کے لئے جی سی سی کے رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے ۔ دونوں فریقوں کو وبائی امراض کی موئثر روک تھام و کنٹرول کے تحت معاشی بحالی اور چائنا -جی سی سی آزاد تجارتی زون کے بارے میں مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنا ، ڈیٹا کی سیکیورٹی میں تعاون کو مستحکم کرنا ،” دی بیلٹ اینڈ روڈ” کے اہم منصوبوں کی مشترکہ تعمیر کو فروغ دینا اور ثقافتی تبادلے کو تیز کرنا چاہئے۔
جی سی سی کا کہنا ہے کہ چین جی سی سی ممالک کا ایک بہت اہم اسٹریٹجک شراکت دار ہے۔ چین جی سی سی ممالک کا سب سے بڑا برآمد اور درآمد کنندہ ملک بن گیا ہے۔ جی سی سی ایک چین کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ، اور چین کے ساتھ اعلی معیار کی “دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر کے لئے کام کرنے اور آزاد تجارتی زون کے حوالے سے مذاکرات کو جلد از جلد دوبارہ شروع کرنےپر راضی ہے ۔ علاوہ ازیں جی سی سی نے علاقائی اہم معاملات میں چین کے فعال اور تعمیری کردار کی تعریف کی ہے ۔