دو ہزار بیس چین کے سب سے بڑے شہر شنگھائی کے پھوڈونگ علاقے میں اصلاحات اور کھلے پن کے پائلٹ زون کے قیام کا تیسواں سال ہے۔ ان تیس سالوں میں پھوڈنگ شنگھائی کے مشرقی علاقے میں واقع ایک پسماندہ علاقے سے تبدیل ہو کر چین کا سب سے بڑا مالیاتی و کاروباری مرکز بن گیا ہے۔حالیہ برسوں میں ، پھوڈونگ کا سالانہ جی ڈی پی ایک ٹریلین یوان سے تجاوز کر گیا ہے۔ پھوڈنگ رقبے کے لحاظ سے چین کے کل رقبے کا ۱/۸۰۰۰ بنتا ہے تاہم یہ چین کے جی ڈی پی کا اسی واں حصہ اور چین کے کل درآمدی و درآمدی مالیت کا پندرہ واں حصہ پیش کرتا ہے۔
چین میں اصلاحات اور کھلے پن کا عمل ایک ایسا ترقیاتی تجربہ ہے جس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔سوشلسٹ چین نے اس عمل کے ذریعے دنیا کے ساتھ اپنے تعلقات اور تعاون کو وسعت دی ہے اور حیرت انگیز ترقی حاصل کی ہے۔ اس وقت چین دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت ہے۔ چین کی ترقی کے سلسلے میں شنگھائی کے پھوڈنگ اور شن جن سمیت پائلٹ اقتصادی ترقیاتی زونز کے تجربات انتہائی اہمیت کے حامل ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ پائلٹ ترقیاتی زونز چین کی اصلاحات اور کھلے پن کے بے مثال عمل میں سب سے پہلے تجربات اور آزمائش کرتے ہیں۔شکست ہو یا کامیابی ، چین کی ترقی کے لئے ترقیاتی راستے کی تلاش ان ہی پائلٹ زونز کے ذریعے کی جاتی ہے۔
پائلٹ سے مراد ہے انوویشن اور جدت طرازی۔ نئے خیالات و تصورات ، نئے آئیڈیاز ،اور نئے طریقہ کار کے بدولت ہی پھوڈونگ اصلاحات اور کھلے پن کے عمل میں اپنا رہنما کردار ادا کرتا چلا آ رہا ہے اور شنگھائی کو ترقی کی طاقت فراہم کرتا ، اور بطور پائلٹ ماڈل ملک کی ترقی کی سمت کا تعین کرتا رہا ہے ۔
پھوڈونگ بہت سارے حوالوں سے “چین میں نمبر 1” کا ریکارڈ رکھتا ہے: چین کا پہلا مالیاتی اور تجارتی زون ، پہلا اسٹاک ایکسچینج ، پہلا غیر ملکی بینک ، پہلی غیر ملکی انشورنس کمپنی ، پہلا سپرکمپیوٹنگ سینٹر ، پہلا پائلٹ فری ٹریڈ زون ، پہلا سرحد پار تجارت ای کامرس پلیٹ فارم ، وغیرہ وغیرہ۔اتنے زیادہ “پہلا “کے پیچھے پالیسی سازی، انتظام و انصرام اورسو جھ بو جھ میں پھوڈونگ کی انوویشن کے اقدامات چھپے ہوئے ہیں۔
پھوڈونگ ، نہ صرف چین کے لئے بلکہ دنیا کے ترقیاتی عمل کے لئے بھی تجرباتی ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے جو بہت سارے ممالک خاص طور پر ترقی پزیز ممالک کی توجہ کا مرکزی بن گیا ہے۔ پھوڈنگ آزادانہ تجارتی پائلٹ زون چین میں سب سے زیادہ کھلا انتظامی نظام رکھنے والا پائلٹ زون ہے۔ اب تک مرکزی حکومت نے جتنی ترجیحی پالیسیاں جاری کی ہیں ، ان سب کا اطلاق پھوڈنگ آزادانہ تجارتی پائلٹ زون میں ہو چکا ہے ۔ پھوڈنگ آزادانہ تجارتی پائلٹ زون کا تجربہ روایتی تجارت سے آگے جاکر مالیاتی ، سرمایہ کاری ، اور کرنسی کے میدان میں داخل ہوگیا ہے۔لوگ توقع کر سکتے ہیں کہ پھوڈونگ چین اور پوری دنیا کے لئے مزید ترقیاتی تجربات کرے گا اور زیادہ معجزے تخلیق کرے گا ۔