سنکیانگ کے اورموچی شہر میں واقع نیان زگؤ مسجد کے امام بِائیشبی سنکیانگ انسٹیٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز کے استاد ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سنکیانگ اسلامی علماء کی تربیت کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
سنہ 1982 میں ، سنکیانگ میں اسکول آف اسلامک اسٹڈیز کا افتتاح کیا گیا۔2017 میں ، ایلی ، اورموچی ، آکسو اور دیگر مقامات پر اسکول کی آٹھ شاخیں قائم کی گئیں۔ ان اسکولوں میں کل 3،000 طلباء ہیں۔
امام بائیشبی کے مطابق ، اسکول میں تین قسم کے کورسز پیش کیے جاتے ہیں: دینی علوم ، آئین و قانون ، اور ثقافت و تاریخ۔ حکومت ہر طالب علم کو ہر ماہ کھانے کے اخراجات کے لئے 600 یوآن کی سبسڈی دیتی ہے۔ اس کے علاوہ ، مشکلات سے دوچار طلباء کو امدادی رقوم اور بہترین تعلیمی کارکردگی کے حامل طلباء کو وظیفہ دیا جاتا ہے۔
امام بائیشبی نے بتایا کہ ان کے متعدد شاگرد فارغ التحصیل ہو کر سنکیانگ کے مساجد میں امام یا خطیب کی حیثیت سے مسلمانوں کی خدمت کررہے ہیں اور سنکیانگ میں نسلی اتحاد اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور معاشرتی استحکام میں مثبت کردار ادا کررہے ہیں۔