دوہری گردش پر مبنی ترقیاتی ماڈل سے چین وسیع تر دنیا کے ساتھ مزید گہرے تعاون کاا ظہار کرتاہے، برطانیہ کے ایشیائی امور کے ماہر

0

حال ہی میں چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے برطانیہ کے ایشیائی امور کے ماہر آفتاب صدیقی نے کہا کہ چین نے کھلے پن ، سبز ترقی اور تکنیکی جدت طرازی کے سلسلے میں” چودہواں پانچ سالہ منصوبہ “اور 2035 طویل مدتی  اہداف طے کرنے کے لئے  تجاویز پیش کی ہیں ۔ آفتاب صدیقی نے کہا کہ چین  ” دوہری  گردش”  پر مبنی ترقی کے ماڈل کے تحت   دنیا کے ساتھ مزید گہرے تعاون پر مبنی تعلقات قائم کرے گا۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ “چودہویں پانچ سالہ منصوبہ”  کے تین روشن  پہلو  ہیں جو خاص طور پر عالمی توجہ کے مستحق ہیں۔ پہلا یہ ہے کہ چین عالمی تجارت کے لیے  بیرونی دنیا کے ساتھ اپنے کھلے پن کو مزید وسعت دے گا۔ دوسرا یہ ہے کہ چین  ٹیکنالوجی کے ذریعے  ماحول دوست ترقی پر زیادہ توجہ دے گا ۔ تیسرا یہ کہ چین ماحولیاتی تحفظ  کی خاطر ماحول دوست نئی ٹیکنالوجیز تیار کرے گا۔ آفتاب  صدیقی  نے اس بات پر زور دیا کہ گھریلو اور بین الاقوامی دوہری گردش کا ترقیاتی نمونہ مستقبل  کیلئے چین کی نئی ترقیاتی حکمت عملی ہے ، جو عالمی معیشت کے لیے مزید لچکدار اور پائیدار ترقی کے مواقع لائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here