سنکیانگ میں مذہبی آزادی پر کوئی پابندی نہیں ہے ، موسیٰ آساں

0

موسیٰ آساں  سنکیانگ کے شہر اکو سو میں ریزٹ مسجد کے امام ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے اس دعوے کے جواب میں کہ “سنکیانگ میں مذہبی عقیدے کی آزادی پر پابندی عائد  ہے۔” ،موسیٰ آساں نے کہا کہ  جو بھی انہوں سنا اور دیکھا ہے ،سنکیانگ میں مذہبی عقیدے کی آزادی کو محدود کرنے کا کوئی مسئلہ  نہیں ہے۔
موسیٰ آساں کا کہنا ہے کہ عام دنوں میں روزانہ سو سے زائد افراد مسجد میں آتے اور عبادت کرتے ہیں اور جمعہ کے روز  یہ تعداد تین سو کے قریب ہے ۔ جبکہ عید الفطر اور عید الاضحی کے مواقع پر تو  بڑی تعداد میں نزدیک رہنے والے افراد ریزٹ مسجد میں نماز پڑھتے ہیں ۔ 
رواں سا ل وبا  پر قابو پانے کے دوران  ایک طرف ، مسجد کی ڈس انفیکشن اور وینٹیلیشن کا زبردست اہتمام  کیا گیا  اور   دوسری طرف  عبادت کے لئے  مسجد میں آنے والے  لوگوں کی رہنمائی کی گئی کہ وہ   ماسک پہنیں اور جسم کا درجہ حرارت  چیک  کرنے جیسے  ذاتی حفاظتی اقدامات اختیار کریں ۔
 شادی اور جنازے سے متعلق تقریبات کا اہتمام بھی  موسیٰ آساں کی  روزمرہ سرگرمیوں کا ایک حصہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھےکبھی  یہ نہیں لگا کہ مذہبی عقیدے کی آزادی پر کوئی پابندی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  میں پوری سنجیدگی سے آپ کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ نام نہاد ‘سنکیانگ میں مذہبی عقیدے کی آزادی پر پابندی عائد  ہے’ یہ ایک جھوٹ اور بے بنیاد ہے۔یہ ہمارے خلاف بہتان اور غیبت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here