نیاز ابیتی چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے شہر ترپن میں رہنے والے ایک مسلمان ہیں ۔ حال ہی میں کچھ مغربی میڈیا نے کہا کہ چین میں مسلمانوں کے روزہ رکھنے پر پابندی عائد کی جاتی ہے ۔ اس حوالے سے نیاز ابیتی نے کہا کہ یہاں اس طرح کی صورت حال موجود نہیں ہے۔ ہمیں روزہ رکھنا ہے یا نہیں اس کا فیصلہ ہم خود کرتے ہیں ،حکومت ہمارے مذہبی جذبات کا بہت زیادہ احترام کرتی ہے اور مذہبی امور میں کبھی مداخلت نہیں کرتی ۔
انہوں نے کہا کہ سنکیانگ میں مسلمان مسجد میں یا اپنے گھر میں روزہ رکھتے ہیں ،یہ بہت عام مذہبی سرگرمی ہے اور چینی قانون اس کا تحفظ کرتا ہے ۔ رمضان میں مسلمان اپنے حالات کے مطابق فیصلہ کرسکتے ہیں کہ وہ روزہ رکھیں گے یا نہیں،جو لوگ بیمار ہیں یا سفر میں ہیں ان کو روزہ رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بات کبھی نہیں سنی کہ حکومت کے اہل کاروں نے روزہ کے حوالے سے مداخلت کی ہے۔ رواں سال رمضان میں نیاز ابیتی کے آس پاس بہت سے مسلمان روزے میں تھے ۔ حکومت نے مسجد میں طبی سروس فراہم کر رکھی تھی اور افطار کے لیے خوراک اور چائے کا انتطام بھی حکومت کی جانب سے کیا گیا تھا۔