مجموعی معاشی پیداوار کے لحاظ سے دنیا کے شہروں میں شنگھائی کا چھٹا نمبر، تحقیقی رپورٹ

0

تیسری چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کے انعقاد کے مقام کی حیثیت سے ، شنگھائی اس وقت عالمی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ چھ نومبر کو منعقد ہونے والی شنگھائی سٹی پروموشن کانفرنس 2020 کے دوران یہ بتایا گیا ہے کہ شنگھائی مجموعی معاشی پیداوار کے لحاظ سے دنیا کے شہروں میں چھٹے نمبر پر ہے اور یہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کے لئے ایشیاء پیسیفک خطے میں داخل ہونے کا بنیادی گیٹ وے بن گیا ہے۔

کانفرنس میں چین کی ریاستی کونسل کے ڈویلپمنٹ ریسرچ سنٹر کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق ، شنگھائی کا جی ڈی پی 2019 میں 3.8 ٹریلین یوآن تک جا پہنچا ، جو ایشیائی شہروں میں دوسرے اور عالمی شہروں میں چھٹے نمبر پر ہے۔ اس شہر کی ترقی کے مجموعی اثرات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اب تک ، ملٹی نیشنل کمپنیوں کے 758 علاقائی ہیڈکوارٹرز اور 475 غیر ملکی کمپنیوں کے تحقیق و ترقیاتی مراکز شنگھائی میں قائم ہیں۔ “فارچون 500″کی فہرست میں شامل کمپنیوں میں سے تقریباً ایک چوتھائی کے علاقائی ہیڈکوارٹرز شنگھائی میں قائم ہیں ، اور شنگھائی چائنیز مین لینڈ میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کے صدر دفاتر کا حامل سب سے بڑا علاقہ بن گیا ہے۔

اس سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں ، شنگھائی کی اصل غیر ملکی سرمایہ کاری 15.515 بلین امریکی ڈالر تھی ، جس میں گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 13 فیصد کی شرح نمو اور 6.1 فیصد سالانہ اضافہ ہوا ، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ غیر ملکی تاجر شنگھائی اور چین کے ترقیاتی امکانات کے بارے میں پر امید ہیں۔

کانفرنس میں شریک متعدد بین الاقوامی کمپنیوں کے نمائندوں نے کہا کہ اس سال کے آغاز سے ،نوول کرونا وائرس کی وبا کے اثرات کا سامنا کرنے والی دنیا کے لیے شنگھائی امید کی کرن ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here