لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے وسائل کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، ریاستی کونسل

0

چین کی ریاستی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ایک اہم اجلاس چھ تاریخ کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے وسائل کی فراہمی اور عوام کو فائدہ پہنچانے والی پالیسیوں کے حصول اور استحکام کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ تاکہ شہریوں میں احساس تحفظ پروان چڑھ سکے۔

اس سال کے آغاز سے ، وبا نے کم آمدنی والے ملازمت پیشہ افراد ، غریب شہریوں اور روزانہ معاش تلاش کرنے والوں کے روزگار، آمدنی ، اورمعیار زندگی پر اثرات مرتب کئے ہیں۔ جس کے مقابلے کے لئے تمام علاقوں اور محکموں نے پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کی جانب سے جاری اقدامات کو ایمانداری کے ساتھ نافذ کیا ، سرکاری اخراجات میں تیزی سے کمی کی ، اور لوگوں کی بنیادی روزگار کی فراہمی کو یقینی بنایا۔

اجلاس میں تجویز پیش کی گئی کہ لوگوں میں احساس تحفظ کو مزید بہتر بنانے اور روزگار کی ضمانت کو یقینی بنانے کے لئے مزید مرحلہ وار اقدامات اختیار کئے جائیں۔ بجٹ مختص کرنے کے دوران لوگوں کی معاشی صورت حال کی بہتری کو مدنظر رکھا جائےاور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ شہریوں میں احساس تحفظ پروان چڑھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here