سنکیانگ کی یوتھیان کاؤنٹی میں واقع عید گاہ مسجد کو شہید نہیں کیا گیا، مقامی مسلمان شہری

0

حالیہ دنوں مغربی میڈیا میں سنکیانگ کی یوتھیان کاؤنٹی میں واقع عیدگاہ مسجد کو شہید کرنے کے حوالے جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا۔ جس کے جواب میں مقامی مسلمان شہری میتی قربان نے کہا کہ یہ خالصتاً جھوٹا پروپیگنڈا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا گھر مسجد کے نہایت قریب واقع ہے۔ وہ مسجد کو دیکھتے ہوئے پروان چڑھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مسجد کی تاریخ 800 سال قدیم ہے اور یہ قومی ثقافتی ورثے کا حصہ ہے۔اس مسجد کی تعمیر نو پر حکومت نے بہت پیسہ خرچ کیا ہے ۔اب یہ اچھی طرح محفوظ ہے اور لوگوں کےاستعمال میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ان کے والد اور دادا اس مسجد میں عبادت کرتے رہے ہیں اور اب وہ اور آس پاس کے مسلمان یہاں عبادت کے لئے جاتے ہیں۔ اس بات میں کوئی حقیقت نہیں کہ مسجد کو شہید کرد یا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقائق کو مزید جاننے کے لئے لوگ یہاں کا دورہ کر سکتے ہیں تاکہ وہ حقیقت جان سکیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here