رواں سال چین میں اناج کی خریداری کی قیمتیں مستحکم ر ہیں

0

چائنا نیشنل گرئن اینڈ مٹیریل ریزرو بیورو کے زیر اہتمام چھ تاریخ کو ایک نیوز بریفنگ میں محکمہ اناج کے ذخائر کے ڈائریکٹر چھنگ یو یون نے کہا کہ اس وقت موسم خزاں میں اناج کی خریداری زوروں پر ہے اور اناج کی قیمتیں مستحکم ہوگئی ہیں ۔ اکتیس اکتوبر تک دو کھرب سولہ ارب تیس کروڑ ٹن اناج خریدا جاچکا ہے جس میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں نو لاکھ پچاس ہزار ٹن کا اضافہ ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال وبائی امراض اور آفات سے پیدا ہونے والے اثرات کے باعث چین میں مختلف اقسام کے اناج کی قیمتیں کچھ حد تک بڑھ گئی ہیں لیکن وہ بدستور معقول حدود میں ہیں ۔ منڈی میں اناج کی مقدار میں اضافے کے ساتھ ساتھ حالیہ دنوں قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا ہے ۔

رواں سال اناج کی منڈی کو درپیش تبدیلیوں کے تناظر میں چین کے متعلقہ اداروں نے اناج کی سلامتی اور منڈی کے استحکام کے لیے مختلف اقدامات اختیار کئے ہیں ۔ چھنگ یو یون نے کہا کہ چین کے پاس “گھریلو مارکیٹ میں اناج کی فراہمی کی ضمانت دینے اور منڈی میں فعال کے طور پر کام کو برقرار رکھنے کے لئے اعتماد ، قابلیت ، اقدامات اور ذرائع موجود ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here