چین کی پالیسیاں عالمی معیشت کی بحالی اور بہتری کیلئے راہنمائی فراہم کرتی ہیں۔ عالمی برادری

0

بہت سارے ممالک کی شخصیات نے کہا  ہے کہ تیسری چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں صدر شی جن پھنگ کی کلیدی تقریر نے ایک مثبت اشارہ دیا  ہے کہ نئے دور میں چین مضبوطی سے اصلاحات کو گہرا کرے گا ، کھلے پن کو وسعت  دے گا اور دنیا کے ساتھ روشن مستقبل کا اشتراک کرے گا۔چین کی نئی پالیسیاں عالمی  معیشت کی ترقی کی سمت کی نشاندہی کرتی  ہیں۔

پاکستان میں نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز کے بین الاقوامی تعلقات کے پروفیسر طاہر ملک نے کہا کہ چین عالمی معیشت میں بہت اہم مقام رکھتا ہے ، چین کی معاشی اور تجارتی پالیسیوں کا اثر چین تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ عالمی معیشت کی ترقی کی راہ اور سمت پر بھی ہے۔ لہذا ، چین کی اقتصادی پالیسیوں  کے دو پہلو ہیں۔ ایک  چینی معیشت کے  لیے واضح سمت  کا تعین  کرنا ، اور  دوسر ا عالمی معاشی مسائل کو حل کرنے میں مدد فراہم کرنا۔ اس وقت  دنیا کو زیادہ اشتراک اور  کثیرالجہتی کی ضرورت ہے ۔ الگ  الگ ہوکر  موجودہ معاشی بحران کو حل نہیں  کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا  کہ چینی صدر معاشی مسائل کو حل کرنے کا گہرا  ادراک اور وژن رکھتے  ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here