چین کی وزارت دفاع کی پریس کانفرنس میں صحافی نے سوال پوچھا کہ اطلاع کے مطابق امریکہ نے تین تاریخ کو تائیوان کو چار ایم کیو-۹ ڈرن فروخت کرنے کی منظوری دی ہے ، جن کی مجموعی مالیت تقریباً ساٹھ کروڑ امریکی ڈالر بنتی ہے۔ اس حوالے سے چین کا کیا ردعمل ہے؟
چین کی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے تائیوان کو اسلحہ کی فروخت ایک چین کی پالیسی اور چین- امریکہ کے درمیان تین مشترکہ اعلامیوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ جس سے چین کی خودمختاری ، سلامتی اور علاقائی سالمیت کو سنگین خطرہ ہے ۔ امریکہ کا یہ اقدام چین کے مرکزی مفادات کو سنجیدگی سے چیلنج کرتا ہے ، اور آبنائے تائیوان میں چین-امریکہ فوجی تعلقات اور امن و استحکام کو سخت نقصان پہنچا تا ہے۔چین اس کی سخت مخالفت اور شدید مذمت کرتاہے ۔ترجمان نے مزید کہا کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کبھی بھی کسی فرد یا قوت کو مادر وطن کی مقدس سرزمین کو تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دے گی ۔اگر کوئی اس طرح کی غلطی کرے گا تو اس کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔