یکم نومبر کو چین کےٹیکس حکام کے مطابق پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران ملک میں ٹیکس اور فیسوں میں کٹوتی کی مجموعی مالیت میں مزید بیس کھرب بانوے ارب چالیس کروڑ یوان کا اضافہ ہوا ہے۔
متعلقہ اہلکار چھائی زی لی نے کہا کہ ٹیکس اور فیسوں میں کمی سمیت سلسلہ وار پالیسی کے نفاذ سے مارکیٹ میں مختلف عناصر کی قوت محرکہ بتدریج بحال ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس اداروں نے بگ ڈیٹا کی خوبی سے استفادہ کرتے ہوئے برآمدی صنعتی و کاروباری اداروں کی مصنوعات کی اندرون ملک فروخت میں مدد فراہم کی ہے۔
چھائی زی لی نے کہا کہ اگلے مرحلے میں ٹیکس ادارے ٹیکس اور فیسوں میں کمی سے متعلق مختلف اقدامات پر عمل درآمد جاری رکھیں گے تاکہ صنعتی و کاروباری ادارے اور عوام حقیقی طور پر مستفید ہو سکیں اور مختلف قسم کے مارکیٹ عناصر کی قوت محرکہ کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔