چین کی توانائی کی پیداوار اور کھپت میں مستحکم اضافہ

0

چین کی قومی توانائی انتظامیہ کے مطابق حالیہ عرصےکے دوران چین کی توانائی کی پیداوار اور کھپت میں آہستہ آہستہ اضافہ ہورہا ہے۔
 اطلاع کے مطابق  جنوری سے ستمبر تک ، پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں، چین  کی بجلی کی کھپت میں 1.3 فیصد اضافہ ہوا۔ قدرتی گیس کی کھپت میں مسلسل  اضافہ ہورہا ہے ۔ تیسری سہ ماہی میں تیل اور گیس کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوتا رہا۔تیسری سہ ماہی میں ، خام تیل کی پیداوار 146 ملین ٹن تھی ، جس میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.7 فیصد کا اضافہ ہوا،قدرتی گیس کی پیداوار 137.1 بلین مکعب میٹر تھی ، جس میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 8.7 فیصد کا اضافہ ہواہے۔اس کے علاوہ کوئلے کی پیداوار میں بھی مستحکم اضافہ ہورہا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY