چینی صدر شی جن پھنگ کے اہم مضمون “چین میں درمیانے اور طویل مدتی معاشی اور معاشرتی ترقی کی حکمت عملی کے اہم امور” کی اشاعت

0

  “چوشی”رسالے کے  یکم نومبر کو شائع ہو نے والے شمارے میں چینی  کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیکریٹری جنرل ، چین  کے صدر مملکت اور  مرکزی ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا اہم مضمون بعنوان  “چین میں درمیانے اور طویل مدتی معاشی اور معاشرتی ترقی کی حکمت عملی کے اہم امور” شائع ہو گا۔ 
مضمون میں اس بات پرزور دیا گیا کہ اس وقت دنیا کو موجودہ  صدی کی سب سے بڑی تبدیلی کا سامنا ہے ۔ ہمارے لئے وبا نہ صرف  ایک بحران ہے  بلکہ ایک  بڑی آزمائش بھی ہے۔  اس لئے  ہمیں  زیادہ  طویل مدتی حکمت عملی  بنانی چاہیئے تاکہ  اس بحران کو موقع میں تبدیل کرتے ہوئے اعلی معیار کی ترقی  حاصل کی جائے ۔
مضمون میں لکھا گیا ہے کہ  چین کو اندرونی ضروریات کو فروغ دینے کی  حکمت عملی  پر قائم ر ہنا چاہیئے  تاکہ پیداوار ، تقسیم ، گردش  اور  کھپت سمیت تمام  شعبوں کو  گھریلو  مارکیٹ  سے منسلک کر کے ایک اچھی اندرونی گردش قائم کی جائے، صحت مند گھریلو گردش اوربین الاقوامی  گردش ایک دوسرے کی تکمیل کریں گی۔
مضمون میں لکھا گیا ہے کہ  چین کو  صنعتی چین اور سپلائی چین کو مستحکم اور بہتر بنانا چاہیئے۔  انڈسٹری چین اور سپلائی چین  کا  استحکام بڑے ملک کی معیشت کی  لازمی خوبی  ہے۔ قومی سلامتی سے متعلق  شعبے میں   خود مختار ،  قابل کنٹرول ، محفوظ ،  قابل اعتماد گھریلو   انڈسٹری اور سپلائی نظام  کو قائم کرنا چاہیئے۔
مضمون لکھا گیا ہے کہ  چین کو   شہرکاری کی حکمت عملی کو بہتر   بناتے ہوئے عوام کی جان و سلامتی  اور صحت کو شہروں کی ترقی میں اولین  حیثیت دینی چاہیئے تاکہ شہرکاری کے دوران لوگوں کو مرکزی حیثیت حاصل ہو  اور شہر وں میں زندگی کو  زیادہ صحتمند، سلامت اور  آرام دہ بنایا جاسکے۔ 
مضمون میں لکھا گیاہے کہ   سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کو مسئلےاور مقصد  پر  مبنی  بنیاد پر فروغ دینا چاہئے اور سائنسی اور تیکنیکی ان پٹ اور آؤٹ پٹ کے ڈھانچے ، اور جدید سائنسی اور تیکنیکی  تبدیلی کے طریقہ کار کو بہتر بنانا چاہیئے۔  انسان اور قدرت کی ہم آہنگی  کے تصور کے تحت  معیشت اور سماج کی ترقی کو   منصوبہ بنانا چاہیئے۔ 

SHARE

LEAVE A REPLY