دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں سے سی پیک کے تحت تعلیمی شعبے میں تعاون کا فروغ

0

کووڈ -۱۹ کی وبا  اور انسداد دہشت گردی کے تناظر میں  دونوں فریقوں کی ان تھک محنت  سے    چند روز قبل ، گوادر میں چینی کمپنی کی مدد سے پاک چین ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ (پی سی ٹی وی آئی) کی پہلی تدریسی عمارت کی چھت ڈال دی گئی ہے ۔  پی سی ٹی وی  آئی ،چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت پہلا پاکستانی پیشہ ورانہ اسکول ہے جو  بندرگاہ کے انتظام و انصرام اور  ترسیلی امور کے بارے میں مکمل تربیت دینے  کے ساتھ ساتھ ضمنی طور پر دیگر تکنیکی امور میں مہارت حاصل کرنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے ۔اس منصوبے کی تکمیل کے بعد  ،ناصرف  گوادر بلکہ بلوچستان کا پورا علاقہ تعلیم یافتہ اور ہنرمند افراد کی طاقت ور نسل تیار کرے گا ۔ 

یہ بات کسی بھی شک سے بالاتر ہے کہ   کسی ملک کی ترقی  میں تعلیم کو بے حد  اہمیت حاصل ہے ۔ دنیا میں وہی قومیں ترقی کی منازل طے کر رہی ہیں جو اپنی معیشت کو تعلیم کی بنیاد پر استوار کر رہی ہیں۔خاص طور پر تیز رفتار ترقی والی آج کی اس دنیا میں ووکیشنل ایجوکیشن یا پیشہ ورانہ تعلیم کی اہمیت بہت بڑھ  گئی ہے ، چونکہ آج اکثر  ملازمتوں میں تعلیم کے علاوہ  ہنر  کی بھی ضرورت ہوتی ہے  ۔ چین اور پاکستان  دونوں ممالک  تعلیمی شعبے میں  تعاون  کے فروغ  کو ہمیشہ اہمیت دیتے ہیں ۔ سی پیک کے تحت گوادر ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کا  منصوبہ پاکستان کے لیے  ایک اہم سماجی  منصوبہ ہے جو عام لوگوں کی زندگی سے خاطر  خواہ تعلق رکھتا ہے ۔ یہ پاکستان  میں بندرگاہ اور جہاز رانی کے شعبوں    کے حوالے سے پہلا پیشہ ورانہ تکنیکی کالج ہے ۔ اس منصوبے کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد   گوادر اور بلوچستان  میں   تیکنیک کاروں ، اعلی صلاحیت کے حامل  مزدوروں اور  با صلاحیت افراد کو پیشہ ورانہ   تربیت دی جائے گی ۔ یہ منصوبہ   چین اور پاکستان کے درمیان عوام کی زندگی سے متعلقہ معاملات کے شعبوں میں تعاون کے فروغ اور شانہ بہ شانہ ترقی  کرنے کی مشترکہ کوششوں کے اعتماد اور عزم کا عکاس ہے ۔ پاک چین ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ  کا قیام  اس علاقے میں تعلیم کی بہتری اور مقامی لوگوں کے اس سے  فائدہ اٹھانے کے لیے موزوں ہے۔ 

گوادر بندر گاہ  کا محلِ وقوع بے حد غیر معمولی  ہے اور پاکستان کی ترقی اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر میں بندرگاہ کے اس منفرد محلِ وقوع کا غیر معمولی فائدہ ہے۔ حالیہ برسوں میں  گوادر میں چین کی مدد سے  جدید ہوائی اڈہ ، اسپتال اور آزاد تجارتی  زون  سمیت  اہم  سماجی منصوبوں کی تعمیر بھی کی جا رہی ہے ۔ بلوچستان کے وزیر خزانہ ظہور احمد بلیدی  کا کہنا تھا کہ مذکورہ منصوبوں کی تعمیر گوادر اور اس کے گر د ونواح میں بسنے والوں کی  زندگی میں بہتری ، روز گار کے مواقع میں اضافے ،مقامی علاقے کی ترقی  اور  سماجی استحکام کے لیے بڑی اہمیت رکھتی ہے ۔ 

چین پاک دوستی لازوال ہے اور سی پیک نئے عہد میں دونوں ممالک کے تعلقات  میں ایک نیا سنگ میل ہے ۔ سی پیک کے تحت پاکستان اور چین کے درمیان معیشت اورتجارت ، سائنس اور ٹیکنالوجی ، تعلیم اور ثقافت  سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے دائرہ کار میں وسعت آ تی جا رہی  ہے۔ سی پیک کی تعمیر  دوسرے مرحلے میں  داخل  ہونے کے بعد  چین پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر سے زیادہ سے زیادہ لوگ بالواسطہ یا بلا واسطہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور یقیناً  اس سے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے لیے عوام کی حمایت و   معاونت  مزید مضبوط  ہو گی ۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here