چینی صنعتی اداروں کےمنافع کی بحالی

0


چینی صنعتی اداروں کےمنافع کی بحالی چین کے  قومی محکمہِ شماریات کی جانب سے ستائیس اکتوبر  کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں چین میں بڑے صنعتی اداروں کے منافع میں  پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں پندرہ اعشاریہ نو فیصد اضافہ ہوا ۔اضافے کی رفتار دوسری سہ ماہی کے مقابلہ میں گیارہ اعشاریہ ایک فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔صنعتی اداروں کا منافع مسلسل بحال ہورہا ہے۔ چین کی ریاستی کونسل کے مرکزِ تحقیق و ترقی  کے میکرو اکنامک ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کے محقق جانگ لی چھون  نےبتایا کہ وبائی صورتحال کے چینی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہوئے۔ تاہم دوسری سہ ماہی سے چینی معیشت مجموعی طور پر بحال ہورہی ہے۔صنعتی اداروں کا منافع بھی اس رجحان سے مطابقت  رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چوتھی سہ ماہی میں صنعتی ادارو ں کا منافع مزید بڑھے گا ۔

SHARE

LEAVE A REPLY