تائیوان کو ہتھیار فروخت کرنے والے امریکی کاروباری اداروں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ، چینی وزارت خارجہ

0

 چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے چھبیس اکتوبر کو منعقدہ پریس کانفرنس میں امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے تائیوان کو ہتھیاروں کی  فروخت کی منظوری کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ  قومی مفادات کے تحفظ کی خاطر ،چین نے ضروری اقدامات اختیار کرتے ہوئے ،تائیوان کو ہتھیار  فروخت کرنے والے امریکی کاروباری اداروں، متعلقہ شخصیات اور صنعتی     اداروں پر  پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی وزارت دفاع کے محکمہ سلامتی تعاون نے حال ہی میں بیان دیا تھا کہ امریکی وزارت خارجہ نے تائیوان کو ایک ارب اسی کروڑ امریکی ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دی ہے۔ چاولی جیان نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے  تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت “ایک چین کے اصول ” نیز  چین اور امریکہ کے درمیان طے کردہ  تین مشترکہ اعلامیوں کی سنگین خلاف ورزی ہے جو  چین کے اقتداراعلیٰ اور سلامتی مفادات کے لیے بے حد نقصان دہ ہے۔چین اس کی بھرپور مخالفت اور مذمت کرتا ہے۔چین نے امریکہ کو  ایک مرتبہ پھر خبردار کیا کہ امریکہ  ایک چین  کےاصول اور تین مشترکہ اعلامیے کے مطابق تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت بند کرے اور عسکری رابطےختم کرے ۔ چاولی جیان نے واضح الفاظ میں چین کا موقف دہراتے ہوئے کہا کہ ہم اقتدار اعلیٰ اور قومی سلامتی کے تحفظ  کے لیے ضروری اقدامات  اختیار کرنا جاری رکھیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here