چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی چھے مو کاونٹی میں حال ہی میں “گیارہویں عناب ہارویسٹ فیسٹیول” کا انعقاد کیا گیا۔
چھے مو کاونٹی میں واقع توگلک گاؤں کے ایک ویغور کسان وسیمان ابی نے کہا کہ رواں برس انہیں آٹھ ٹن فصل حاصل ہو سکتی ہے جبکہ مجموعی آمدنی ڈیڑھ لاکھ یوآن سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔
چھے مو کاونٹی کنلن پہاڑوں کے شمالی حصے اور صحرائے تکلیمقان کی جنوبی سرحد پر واقع ہے۔ پانی ، مٹی ، روشنی اور حرارت کے وسائل سے فائدہ اٹھاتے ہوئے حالیہ برسوں میں چھے مو کاؤنٹی “نامیاتی نخلستان” کی ترقیاتی حکمت عملی پر عمل پیرا رہی ہے اور عناب کی صنعت کو ترقی دی گئی ہے۔
گزشتہ دو برسوں میں چھے مو کاونٹی میں عناب کی کاشت سے تین ہزار سے زائد خاندانوں نے غربت سے نجات حاصل کی ہے۔