تیرہویں پنج سالہ منصوبے میں طے شدہ مختلف اہداف کو کامیابی کے ساتھ پورا کیا گیا، چین کی وزارت زراعت و دیہی امور

0

ستائیس اکتوبر کو چین کی ریاستی کونسل کی پریس کانفرنس میں چین کی وزارت زراعت و دیہی امور کے نائب وزیر لیو حوان شین سمیت دیگر اہم عہدے داران  نے تیرہویں پنج  سالہ منصوبے کے دوران زراعت اور دیہات کی ترقی میں ہونے والی اہم پیش رفت سے آگاہ کیا۔چین کی نائب وزیر زراعت و دیہی امور ، لیو جوان شین نے کہا کہ زراعت کے میدان اور دیہی علاقوں  میں نمایاں تبدیلیاں آئیں اور بڑی کامیابیاں حاصل ہوئیں۔تیرہویں پنج سالہ منصوبے میں طے شدہ مختلف اہداف کو پورا کیا گیا۔یہ مقررہ مدت کے مطابق غربت کے خاتمے، خوشحال معاشرے کے قیام کی تکمیل کے لیے مضبوط بنیاد ہے اور یہ معاشی اور معاشرتی ترقی کی مجموعی صورتحال کو مستحکم کرنے اور اندرونی و بیرونی خطرات اور چیلنجز کے مقابلے میں اسٹریٹجک اقدام کے لیے مضبوط تعاون فراہم کرتا ہے ۔اب مختلف اقسام  کے اناج ، گوشت، انڈے،سبزی اور پھل کی وافر مقدارمارکیٹ میں مل سکتی ہے  جو کہ عوام کی مانگ کو پورا کرسکتی ہے۔زرعی جدت میں پیش رفت جا ری ہے اور اس کا اہم نتیجہ یہ کہ  کسانوں کی آمدنی دو گنا ہو گئی ہے۔ غربت کے خاتمے میں فیصلہ کن کامیابی کا حصول ہوا ہے۔ دیہی علاقے کی بحالی کا بہتر آغاز ہوا۔دیہی حکومت کے نظام میں  بہتری آئی ،دیہی علاقوں کا ماحول بہتر ہوا اور دیہی علاقوں میں اصلاحات مزید مضبوط ہوتی جا رہی ہیں ۔

SHARE

LEAVE A REPLY