چین کی تیسری بین الاقوامی درآمدی نمائش کی تیاریاں زور و شور سے جاری

0

چین کی تیسری بین الاقوامی درآمدی نمائش  نومبر کے اوائل میں شنگھائی میں منعقد ہو گی ۔  25 اکتوبر  کو چائنا  جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز  کی جانب سے دیئے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ تاحال ایکسپو  کے لیے 8.7 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ کی اشیا  کسٹمز کے ذریعے  چین میں آ چکی ہیں ۔ 

چائنا  جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز  کے متعلقہ اہل کار کا کہنا ہے کہ اس  نمائش میں بہتری اور اس کے  کامیاب انعقاد کے لیے کسٹم کلیئرنس  کے اختیار کردہ  سابقہ اقدامات کی بنیاد پر موجودہ نمائش کے منتظمین اور نمائش کنندگان کی ضروریات کے مطابق حالیہ  اقدامات کو  مزید بہتر بنایا گیا ہے  اور سرحد پار سے ای کامرس کاروبار کے حوالے سے زیادہ مدد فراہم کی جائے گی ۔ 

اطلاعات کے مطابق  تیسری بین الاقوامی درآمدی نمائش میں نمائشی ہالز کا رقبہ پچھلی مرتبہ سے زیادہ ہے اور ان ہالز کی ترتیب بھی پہلے سے زیادہ بہتر ہے ۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here