اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب جانگ جون نے چوبیس تاریخ کو یوم اقوام متحدہ کے موقع پر ویڈیو خطاب کرتے ہوئے کثیرالجہتی ، اقوام متحدہ اور بین الاقوامی تعاون و اتحاد کی حمایت پر زور دیا۔
جانگ جون نے کہا کہ رواں سال یوم اقوام متحدہ غیرمعمولی اہمیت کا حامل ہے۔دنیا ایک صدی کی بڑی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، کووڈ-۱۹ کے باعث جنم لینے والا بحران درپیش ہے اور یک طرفہ پسندی، تحفظ پسندی اور بالادستی کے خطرات کا سامنا ہے۔مختلف ممالک کے عوام یہ سوچ رہے ہیں کہ ہمیں کس طرز کی اقوام متحدہ کی ضرورت ہے؟بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کی تعمیر کیسے کی جائے ؟اس حوالے سے چینی صدر شی جن پھنگ نےاقوام متحدہ کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر سلسلہ وار اعلیٰ سطحی کانفرنسوں میں چین کے تصورات پیش کیے ہیں۔ جانگ جون نے مزید کہا کہ کووڈ۔۱۹ نے دنیا کو بتایا ہے کہ بنی نوع انسان کا مستقبل ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے۔ ایسے میں کثیرالجہتی ، اقوام متحدہ ، بین الاقوامی تعاون و اتحاد کے تحت ہی ہم وبا کے خلاف حتمی فتح حاصل کر سکتے ہیں اور مختلف چیلنجز کا موئثر جواب دے سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چین کثیرالجہتی کی حمایت جاری رکھے گا، اقوام متحدہ کے منشور اور عالمی قانون کی مثبت حمایت کرے گا۔چینی مندوب نے اس موقع پر بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کی مشترکہ تعمیر پر زور دیا۔