چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ آرٹ اساتذہ اور طلباء روایتی چینی اوپیرا کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ تیئیس تاریخ کو نیشنل اکیڈمی آف چائنیز تھیٹر آرٹس کے اساتذہ اور طلباء کے نام ایک خط میں انہوں نے ادارے کی حاصل کردہ کامیابیوں پر خوشی کا اظہار کیا اور اساتذہ ،طلباء اور دیگر عملے کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ شی جن پھنگ نے روایتی چینی اوپیرا کی ترقی اور فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ چینی ثقافت کا ایک قیمتی خزانہ ہے ۔انہوں نے اساتذہ اور طلباء پر زور دیا کہ وہ درس و تدریس کے ذریعے آرٹ کے حقیقی معنوں کی جستجو کریں اور مفاد عامہ کے جذبے پر کاربند رہیں۔جناب شی نے مزید زور دیا کہ چینی ثقافت کی عمدہ روایات کو آگے بڑھانے اور چین کو ایک مضبوط سوشلسٹ ملک بنانےکے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کیا جائے۔