چین کا مارکیٹ اور قانون پر مبنی سازگار مالیاتی ماحول کی تشکیل کا عزم

0

پیپلز بنک آف چائنا کے سربراہ ای گانگ نے چوبیس تاریخ کو کہا کہ مالیاتی شعبے کو تسلسل سے کھولا جائے گا اور اس شعبے میں مارکیٹ اور قانون پر مبنی بین الاقوامی کاروباری ماحول  تشکیل دیا جائے گا۔ شنگھائی میں منعقدہ دوسری بانڈ سمٹ سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین بیرونی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے ” پری اسٹیبلشمنٹ نیشنل ٹریٹمنٹ پلس نیگٹو لسٹ ” نظام کے مکمل نفاذ کی جانب کام کر رہا ہے ۔کھلے پن کے تصور اور طریقہ کار کی تبدیلی کو آگے بڑھایا جائے گا۔

ای نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں ، چین کی مالیاتی صنعت نے کھلے پن کے پچاس سے زائد اقدامات متعارف کروائے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مالیاتی خدمات کے کھلےپن،چینی کرنسی یوآن کی شرح تبادلہ کی تشکیل کے نظام میں اصلاحات اور یوآن کی عالمگیریت کو فروغ دینے کے لئے مربوط کوششیں کی جانی چاہئیں۔

انہوں نے مالیاتی صنعت  کے کھلے پن  کے دوران سنگین خطرات کے انسداد کی صلاحیت کو بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY