چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے تیئیس تاریخ کو میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ حالیہ برسوں میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی جانب سے چین۔روس تعلقات کے حوالے سے تسلسل سے مثبت بیانات سامنے آئے ہیں جس سے فریقین کے درمیان اعلیٰ سطح اور خاص نوعیت کے تعلقات کی عکاسی ہوتی ہے۔کچھ رپورٹس کے مطابق صدر پوٹن نے بائیس تاریخ کو ایک بیان میں کہا کہ روس۔چین اسٹریٹجک باہمی اعتماد سازی اور تعاون اہم بلند درجے تک پہنچ چکا ہے۔روس چین کے ساتھ بہترین ہمسائیگی ،دوستی اور باہمی احترام پر مبنی روابط برقرار رکھے گا۔
چاو لی جیان نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی وسیع گنجائش ہے ، دونوں ممالک کے اعلیٰ رہنماوں کی اسٹریٹجک رہنمائی میں سیاسی باہمی اعتماد سازی اور اسٹریٹجک تعاون میں مسلسل بہتری آئی ہے اور بدلتی عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم طاقتوں کے درمیان تعلقات کا ایک نیا نمونہ تشکیل دیا گیا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ چین دونوں ممالک کے رہنماوں کے درمیان طے شدہ اتفاق رائے پر مکمل عمل درآمد کے لیے روس کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادہ ہے تاکہ عالمی امن و سلامتی کے فروغ میں ایک مثبت توانائی فراہم کی جا سکے۔