چین کی مجموعی طاقت ایک نئی منزل تک پہنچ گئی ہے، شی جن پھنگ

0

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے بائیس تاریخ کو کہا کہ چین کی اقتصادی،سائنسی اور مجموعی طاقت ایک نئی منزل تک پہنچ چکی ہے۔اسی دن چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی مجلس قائمہ نے تیرہویں پانچ سالہ منصوبہ بندی پر عمل درآمد کا جائزہ لیا اور شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔

 شی جن پھنگ نے زور دیا کہ تیرہویں پانچ سالہ منصوبہ بندی پر عمل کے دوران چینی معیشت مجموعی طور پر مستحکم انداز میں آگے بڑھتی رہی ہے،اقتصادی ڈھانچہ مسلسل بہترہوتا رہا ہے،زرعی جدت سازی کو فروغ دیا جاتا رہا ہےاور غربت کے خاتمے میں حاصل کردہ ثمرات کی عالمی سطح پر پذیرائی کی گئی،حیاتیاتی ماحول نمایاں طور پر بہتر ہوا،اصلاحات کو جامع طور پر فروغ دینے میں اہم پیش رفت ہوئی،کھلے پن کو وسعت دی جا رہی ہے ،دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر میں نمایاں ثمرات حاصل ہوئے ہیں اور عوام کا معیار زندگی نمایاں طور پر بلند ہوا ہے،قومی انتظام و انصرام کے طریقہ کار اور صلاحیت  کی جدت سازی کو تیزی سے فروغ دیا جا رہا ہے۔سب سے  اہم بات یہ ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت اور چین کے سوشلسٹ نظام کی خوبیاں مزید نمایاں ہو رہی ہیں۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ چودہویں پانچ سالہ منصوبہ بندی پر عمل کے دوران چین نئے ترقیاتی مرحلے میں داخل ہوگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY