امریکی حکومت کو جھوٹ بولنے کے بجائے اپنے مسائل کے حل پر زیادہ توجہ دینی چاہیے، چینی وزارت خارجہ

0

بیس اکتوبر کو چینی وزارت خارجہ کی  پریس کانفرنس میں وزارت کے ترجمان چاو لی جیان نےکہا کہ انسانی حقوق اور مذہبی آزادی کے حوالے سے امریکہ میں بہت سے مسائل ہیں، اس کو دوسرے ممالک کے بارے میں جھوٹ بولنے کی بجائے اپنے مسائل کے حل پر زیادہ توجہ دینی چاہیے۔
امریکی وزارت خارجہ  کی ویب سائٹ  کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے انسانی اسمگلنگ کی نگرانی اور خلاف ورزی کے حوالے سے جاری کردہ بیان میں سنکیانگ اور مذہب کے حوالے سے چین کے اقدامات پر الزام عائد کیے۔اس بارے میں بات کرتے ہوئے چاولی جیان نے کہا کہ مائیک پومیپو  چین کے حوالے سے مسلسل جھوٹ بولتےہیں۔ نام نہاد “جبری مشقت” سمیت دیگر امور  جن کے حوالے سے وہ الزامات لگا رہے ہیں بالکل  بے بنیاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کی بعض شخصیات ایک طرف سنکیانگ میں آباد  مختلف قومیتوں کا  خیال کرنے کا دعوی کرتے ہیں، تو دوسری طرف وہ سنکیانگ سے تعلق رکھنے والے کاروباری اداروں پر سخت پابندیاں بھی لگاتے ہیں۔اس سے ان کی ، سنکیانگ کی خوشحالی اور ترقی کو نقصان پہنچانے، چین میں مختلف قومیتوں کے مابین تعلقات کو خراب  کرنے اور چین کی ترقی کو روکنے کی سازش عیاں ہے۔
چاولی جیان نےنشاندہی کی کہ امریکہ میں انسانی حقوق اور مذہبی آزادی ، انسداد وبا میں ناکامی، نسلی امتیاز، پرتشدد انداز سے قانون کےنفاذ  سمیت کئی اور مسائل بھی موجود ہیں۔ امریکی حکومت کو اپنے  مسائل کو حل کرنے پر زیادہ توجہ دینی چاہیے۔  وہ دنیا کے سامنے جتنا مرضی جھوٹ بول لیں جتنا مرضی دھوکے میں رکھیں  ، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے ، سنکیانگ کی خوشحالی اور استحکام نہیں بدلے گا ، اور چین کی ترقی نہیں رکے گی اور یہی ان کے الزامات کا بہترین جواب ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY