عالمی غربت میں کمی میں چین کی شراکت ستر فی صد سے زائد ہے ، چینی وزارت خارجہ

0

 انیس تاریخ کو چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے کہا کہ چین میں غربت کا خاتمہ دنیا کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔ چین نے عالمی غربت کی کمی میں تیزی کے لیے  اپنی خدمات سر انجام دی ہیں ۔ غربت کا خاتمہ انسانوں کو درپیش مشترکہ چیلنج ہے ۔ یہ ۲۰۳۰ کے لیے  پائیدار ترقی کے  ایجنڈے کا اولین ہدف ہے ۔ سب سے بڑے ترقی پزیر ملک کی حیثیت سے چین نے غربت کے خاتمے کو طرز حکمرانی کا سب سے اہم حصہ قرار دیا ہے ۔ اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی اپنانے کے چالیس سے زائد سالوں میں سترکروڑ سے زائد افراد غربت کی حد سے نکل آئے ہیں ۔ عالمی غربت میں ہونے والی کمی میں  چین کی شراکت ستر فی صد سے زائد ہے۔عالمی بینک کے  اعداد و شمار کے مطابق ،چین میں کل اسی کروڑ سے زائد افراد غربت کی حد سے باہر آچکے ہیں ۔ رواں سال چین میں ایک  جامع خوشحال معاشرے کی تعمیر کا آخری سال ہے  ۔یہ سال غربت کے خاتمے کا آخری سال بھی ہے ۔ رواں سال چین کے دیہی علاقوں میں رہنے والے   تمام افرادغربت سے چھٹکارا پا لیں  گے اورغربت سے متعلقہ پائیدار ترقی کا ہدف مقررہ  مدت سے دس سال قبل مکمل کر لیا جائے گا ۔ چین نے اپنے ملک میں انسدادِ غربت میں پیش رفت کے ساتھ ساتھ عالمی طور پر غربت کے خاتمے کے لیے تعاون کرتے ہوئے   ترقی پزیر ممالک کی بھرپور مدد کی ہے ۔ چین نے، چین -اقوام متحدہ امن و ترقی فنڈ اور جنوب جنوب تعاون کا امدادی فنڈ قائم کیا ہے ۔ افریقہ میں زرعی ٹیکنالوجی کے چوبیس مثالی مراکز قائم کیے ہیں جن سے پانچ لاکھ سے زائد مقامی لوگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔اس کے علاوہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشئیٹو  پیش کیا جس سے چھہتر لاکھ افراد کوانتہائی غربت جب کہ  تین کروڑ بیس لاکھ افراد کو  اوسط غربت  سے نجات حاصل کرنے میں مدد ملے گی ۔ 

SHARE

LEAVE A REPLY