
سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی مقامی حکومت کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام سولہ اکتوبر کومنعقدہ نیوز کانفرنس میں دفتر اطلاعات کے ترجمان ذولیات سیمائی نے کہا کہ سنکیانگ میں انسداد وبا کے اقدامات ،انسان اور زندگی کو اہمیت دینے کے تصور کے عکاس ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے دوران مریضوں کے بہتریں علاج کے ساتھ ساتھ وبا کے پھیلاو کی روک تھام کے لیے بھر پور کوششیں کی گئیں ۔ اس کے علاوہ لوگوں کے لیے روز مرہ اشیا کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ۔ تمام حلقوں کی مشترکہ کوششوں سے سنکیانگ میں وبا کو روکا گیا اور تمام آٹھ سو چھبیس مصدقہ مریض صحت یاب ہو گئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ “مشرقی ترکستان “فورسز کی جانب سے سنکیانگ میں وبا کی روک تھام کے حوالے سے غلط معلومات پھیلانے کا مقصد چین کے خلاف منافرت کے جذبات پیدا کرنا ، سنکیانگ کو بد نام کرنا اور بین الاقوامی رائےعامہ کے لیے غلط معلومات فراہم کرنا ہے ۔
سنکیانگ کے صنعتی و کاروباری ادارے، مقامی لوگوں کے لیے خوشحال زندگی کے مواقع مہیا کرتے ہیں

سولہ اکتوبر کو سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے محکمہ تجارت کے نائب سربراہ اسیہیئر توئرشن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سنکیانگ کے مختلف علاقوں میں قائم صنعتی و کاروباری اداروں نے بڑی تعداد میں مقامی لوگوں کو غربت کے خاتمے اور خوشحالی کے حصول کے لیے روز گار کے مواقع فراہم کیے ہیں ۔ نام نہاد “جبری مشقت” کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ امریکہ نے اس کے بہانے سنکیانگ کے متعدد صنعتی و کاروباری اداروں کے خلاف تعزیری اقدامات اختیار کیے ۔ یہ کھلم کھلی غنڈہ گردی ہے ۔ انہوں نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ حقائق کے مطابق عمل کرتے ہوئےتعصب ترک کرے،غلط فیصلے واپس لے اور دونوں ممالک کی کمپنیوں کے درمیان معمول کے اقتصادی اور تجارتی تبادلے کو بحال کرے ۔
گزشتہ دو سالوں میں ایک ہزار سے زائد غیر ملکی افراد کا سنکیانگ کے تعلیمی و تربیتی مراکز کا دورہ

سولہ تاریخ کو سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے دفتر اطلاعات کے ترجمان ذوالیاٹ سیمائی نے کہا کہ ۲۰۱۸ کے اختتام سے اقوام متحدہ کے افسران، چین میں متعین مختلف ممالک کے سفرائے کرام، جنیوا میں متعلقہ ممالک کے نمائندگان ، صحافیوں اور مذہبی گروپوں سمیت نوے سے زائد ممالک کے ایک ہزار سے زائد افراد نے سنکیانگ کے تعلیمی و تربیتی مراکز کا دورہ کیا اور ان مراکز کی حقیقت نیز سنکیانگ میں تعلیم و تربیت کی اہمیت و افادیت کے بارے میں جانا اور سمجھا ہے ۔ انہوں نےانسداد دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے میں سنکیانگ کے کردار کی تعریف کی ہے ۔
غیر ملکی افراد کے دورہ سنکیانگ کے حوالے سے پالیسی کے بارے میں ترجمان نے کہا کہ سنکیانگ کا دروازہ کھلا ہے ،ہم غیر ملکی افراد کے دورہ سنکیانگ کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔