فائیو جی نیٹ ورک قائم کرنے والے ممالک میں چین کا پہلا نمبر ہے

0

چائنا انٹرنیشنل انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن نمائش  چودہ سے سولہ  تاریخ  تک بیجنگ نیشنل کنوینشن سینٹر میں منعقد ہوئی۔اس وقت فائیو جی نیٹ ورک کے قیام میں چین کا دنیا میں پہلا نمبر ہے۔  چین کی وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق  چین نے اب تک چھ لاکھ فائیو جی بیس اسٹیشن قائم کئے ہیں، چین میں فائیو جی صارفین کی تعداد پندرہ کروڑ تک جا پہنچی ہے۔ ابھی تک دنیا  بھر میں  آٹھ  لاکھ فائیوجی  بیس اسٹیشن  موجود ہیں۔ موجودہ  نمائش میں فائیو جی اسمارٹ مینوفیکچرنگ، فائیو جی انٹرنیٹ سے وابستہ گاڑیاں، فائیو جی ٹیلی میڈیسن ، فائیو جی الٹرا ہائی ڈیفنیشن براہ راست نشریات سمیت دیگر فائیو جی اور جدید ٹیکنالوجیز لوگوں کی توجہ کا مرکز بن چکی ہیں۔
چین کے نائب وزیر صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی لیو لے حونگ نے کہا کہ چین فائیو جی  ورچوئل نجی نیٹ ورک کا پائلٹ زون قائم کرنے آغاز کرے گا تاکہ صنعت کی ایپلی کیشنز کے استعمال کو  تیز بنایا جاسکے۔ 

SHARE

LEAVE A REPLY