چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری ، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے صوبہ گوانگ دونگ میں اپنے حالیہ دورےکے دوران اس بات پر زور دیا کہ گوانگ دونگ کو پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی اسٹریٹجک تعیناتی ،بندوبست اور اعلیٰ ترقیاتی تصور پر عمل پیرا ہونا چاہئے ، پوری محنت کرکے اصلاحات کو مسلسل آگے بڑھانا چاہیے، ، گوانگ دونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا کی تعمیر کو فروغ دینا چاہیئے ، جدید معاشی نظام کو قائم کرنا چاہیے، روحانی تہذیب اور ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر کرنا چاہیے ۔گوانگ دونگ کو چاہیے کہ لوگوں کی معاشی صورت میں بہتری لانے کے لئے زیادہ سے زیادہ اقدامات اختیار کرے ، اور ملک میں سب سے آگے رہ کر جدوجہد کرے اور ایک ہمہ جہت طریقے سے سوشلسٹ جدید ملک کی تعمیر کے لئے نئی خدمات سرانجام دے۔
بارہ سے تیرہ اکتوبر تک ، شی جن پھنگ نے صوبہ گوانگ دونگ کے شہروں چھاو زو، شان تو اور دیگر مقامات پر ثقافتی آثار کی حفاظت اور کاروباری اداروں کی پیداواری سرگرمیوں کا معائنہ کیا ۔شان تو اسپیشل اکنامک زون کا معائنہ کرتے ہوئے ، شی جن پھنگ نے کہا کہ ہم ایک ابتدائی خوشحال معاشرے کی تعمیر کر رہے ہیں۔اس صدی کے وسط تک ، ہم چین کو ایک خوشحال ، جمہوری ، مہذب ، ہم آہنگ اور خوبصورت جدید سوشلسٹ ملک بنائیں گے جو تمام چینیوں کی مشترکہ خواہش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر ، ان کا شان تو خصوصی معاشی زون کا دورہ کرنے کا مقصد اندرون و بیرون ملک اصلاحات اور کھلے پن کو مزید آگے بڑھانے کا عزم ظاہر کرنا ہے۔