
یو این کی پچہترویں جنرل اسمبلی میں چین کو ایک مرتبہ پھر دو ہزار اکیس سے دو ہزار تیئس تک یو این انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب کرلیا گیاہے۔
چین انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور چینی خصوصیات پر مبنی انسانی حقوق کی ترقی میں بڑی کامیابیاں حاصل کرچکا ہے ۔
چین 2006تا 2012 ،2014تا 2016 ، اور 2017 تا 2019 یو این انسانی حقوق کونسل کا رکن رہاہے۔ چین کثیرالطرفہ پسندی کی حمایت جاری رکھے گا،اقوام متحدہ کے چارٹر کی حفاظت کرتا رہے گا،بین الاقوامی انسانی حقوق کے تبادلے و تعاون کو فروغ دیتا رہے گا،انسانی حقوق کو سیاسی رنگ دینے اور دوہرے معیار کی مخالفت کرتا رہے گا اور عالمی انسانی حقوق کے نصب العین کی صحت مندانہ ترقی کے لیے مزید خدمات سرانجام دیتا رہے گا۔