رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں چین کی بیرونی تجارتی مالیت میں مثبت اضافہ

0

رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں چین کی بیرونی تجارتی مالیت میں مثبت اضافہ ہوا ہے-

تیرہ تاریخ کی صبح چین کی جنرل کسٹم ہاؤس کے اہلکار لی کھوئی وین نے بتایا کہ رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں چین کی بیرونی تجارت کی کل مالیت 23.12 ٹریلین یوان بنی جس میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں صفر اعشاریہ سات فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ رواں سال میں پہلی مرتبہ ہے کہ مثبت شرح اضافہ ہوا ہے۔ بیرونی تجارت کا رجحان بہتر ہو رہا ہے۔ برآمدی مالیت 12.71 ٹریلین جب کہ درآمدی مالیت 10.41 ٹریلین یوان بنی ہے۔
پہلی تین سہ ماہیوں میں بیرونی تجارت کی شرح نمو بالترتیب -6.5%、-0.2%、7.5% رہی جس سے ظاہر ہوتاہے کہ تیسری سہ ماہی میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here