پولیس نے موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد کو ایک ماہ تک فرار رہنے کے بعد فیصل آباد سے گرفتار کر لیا ہے۔
ملزم کو لاہور منتقل کیا جارہا ہے جبکہ اس کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔ اس سے قبل 4 مرتبہ قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور فورٹ عباس میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عابد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا تاہم آج اسے پکڑ لیا گیا۔ واقعے میں شریک دوسرا ملزم شفقت پہلے ہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے۔
واضح رہے کہ دونوں ملزمان نے لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر ڈکیتی کے بعد خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔