صدر کا غیر روایتی جنگ جیسے نئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اتحاد کا مظاہرہ کرنے پر زور

0

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے قوم سے کہا ہے کہ وہ ملک کوغیر مستحکم کرنے کے لئے مذہبی انتشار کے ذریعے غیر روایتی جنگ جیسے نئے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اتحاد کا مظاہرہ کرے۔

ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت جس کی پاکستان کیخلاف سازشوں اوراس کی معاشی کامیابیوں کو خراب کرنے کی ایک تاریخ ہے اور مذہبی انتشار پیدا کرنے سمیت مختلف ہتھکنڈوں سے ملک کوغیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

صدر نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی قوتوں کو حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک کی خاطرمتحد ہو جانا چاہیے اور ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی بجائے ان کا ساتھ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بلوچستان میں کلبھوشن یادیو جیسے جاسوسوں کے ذریعے مسائل پیدا کرنے کے ساتھ کراچی میں بھی بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ بھارت افغانستان میں بگاڑ پیدا کرنے کا کردارادا کر رہا ہے اور اسکے چین، سری لنکا ، بنگلہ دیش اورنیپال جیسے اپنے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ بھی مسائل ہیں۔
انہوں نے فارن پالیسی میگزین میں شائع ہونے والی ایک حالیہ رپورٹ کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here