یورپی یونین کا “نوول کورونا وائرس ویکسین کے عملی منصوبہ” میں چین کی شمولیت کا خیر مقدم

0

گیارہ تاریخ کو یورپی کمیشن کی صدر ارسلا ونڈر ڈین لیان نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں چین کی جانب سے نوول کورونا وائرس ویکسین کے عملی منصوبے “کووایکس” میں شمولیت کے فیصلے کا بھرپور خیر مقدم کیا ۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین اور چین کا مشترکہ ہدف ہے کہ دنیا کے تمام حصوں اور  تمام ضرورت مند  افراد تک ویکسین کی دستیابی یقینی بنائی جائے اور کثیر الجہتی اس  کی کلید ہے۔  “ہم چین اور دوسرے شراکت داروں کے ساتھ  مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔”
اسی روز یورپی یونین میں خارجہ اور سلامتی پالیسی سے متعلق اعلیٰ نمائندے جوزف بوریل نے بھی چین کے فیصلے کو بھرپور سراہتے ہوئے کہا کہ ٹھوس عالمی اقدامات اور کوششوں کے ذریعے ہی ہم  کووڈ -۱۹ کے خلاف جنگ جیت سکتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY