رواں برس چین میں تمام دیہی غریب عوام کو غربت سے نکالنے کا ہدف حاصل کرلیا جائے گا

0

رواں سال قومی دن سے پہلے ، ای قومیت  سے تعلق رکھنے والےشا ما زوئے، موعن ڈی کمیونٹی میں منتقل ہو گئے۔ یہ مقام صوبہ سی چھوان کی زاؤجو کاؤنٹی میں غربت کے خاتمے کے لئے آبادکاری کا مقام ہے۔شاما زوئے کی طرح ،” تیرہویں پانچ سالہ منصوبے ” کی مدت کے دوران ، چین میں پانچ کروڑ سے زائد دیہی غریب افراد کو  غربت سے نکال دیا گیا۔چین میں غریب لوگوں کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ چین میں غریبوں کی آمدنی کے ڈھانچے کو مزید بہتر بنایا گیا ہے ، اور  ان کی  غربت سے بچنے کی صلاحیت کو  مستقل طور پر بہتر بنایا گیا ہے۔ غریبوں کو بنیادی طور پر روزگار کے مواقع اور پیداواری سرگرمیوں  میں شمولیت کے ذریعہ غربت سے نکالا  گیا ہے۔

“تیرہویں پانچ سالہ منصوبے” کی مدت کے دوران ، چین نے بے مثال تیزی سے غربت کے خاتمے کے اہداف کو حاصل کیا۔ غربت کے خاتمے کی جنگ جیتنے کے لئے ہر سال سیمینار منعقد کیے گئے، اور مختلف مراحل میں درپیش مختلف مسائل کو حل  کے لئے اہداف اور ذمہ داریوں کا تعین کیا گیا۔

چین اس سال غربت کے خاتمے کے ساتھ ہی اقوام متحدہ کے 2030 پائیدار ترقیاتی ایجنڈے میں طے کردہ غربت کے خاتمے کا ہدف دس برس قبل حاصل کر لے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here